شیریں مزاری نے کیا خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان
خواجہ سراؤں کے حقوق کا اب ہو گا تحفظ، شیریں مزاری نے کیا اہم اعلان، خواجہ سرا بھی سن کر ہوئے حیران،پولیس کو بھی اہم ہدایات
اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے، یکساں حقوق کی فراہمی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل وزارت میں خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی زمہ داری ہے اور حکومت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا چاہتی ہے تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
خیبرپختونخواہ میں ایک اور خواجہ سرا قتل
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی گئی ہے آئندہ بھی جہاں ضرورت ہوگی قانون سازی کی جائے گی۔
ورکشاپ میں وفاقی و صوبائی پولیس کے افسران کے علاوہ خواجہ سراوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، انہوں نے روز مرہ زندگی میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزارت انسانی حقوق کی طرف سے پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ خواجہ سراوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی