نیسلے منافع بخش کمپنی ،خود ٹیکس ادا کر سکتی ،شیری رحمان کی بچوں کے دودھ پر ٹیکس کی مخالفت

اگر ہم 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوڑ دیں تو کمپنی بھی اپنی قیمت 18 فیصد کم کرے۔چیئرمین ایف بی آر
0
113
sheri rehman

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت سلیم مانڈوی والا نے کی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مقامی طور پر تیار بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا،نمائندہ انڈسٹری شیخ وقار احمد نے اجلاس میں کہا کہ سیلز ٹیکس بتدریج بڑھایا جائے، سیلز ٹیکس سے بچوں کے دودھ کی قیمت میں بہت اضافہ ہو جائےگا،اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ دودھ کی کمپنیوں نے 2 برس کے دوران اپنی مصنوعات کی قیمتیں متعدد بار بڑھائیں، دودھ کی کمپنیوں نے صارفین پر مزید بوجھ بڑھایا مگر حکومت کو کچھ دینے کو تیار نہیں، حیران کن ہے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز بھی ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، درآمدی دودھ مقامی دودھ سے دگنی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، آئندہ مالی سال سے زیرو ریٹنگ مکمل ختم کردی گئی ہے، آئندہ مالی سال سے پروسیسنگ اور پیکڈ آٹا، دال، چاول، چینی اور مسالوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا، اگر ہم 18 فیصد سیلز ٹیکس چھوڑ دیں تو کمپنی بھی اپنی قیمت 18 فیصد کم کرے۔اجلاس میں محسن عزیز کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس تو صارف دیتا ہے کمپنی نہیں، میرے خیال میں ٹیکس لیا جائے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیسلے ایک منافع بخش کمپنی ہے جو خود ٹیکس ادا کر سکتی ہے، صارفین پر ٹیکس کا بوجھ نا ڈلا جائے، ہمیں ہر چیز مارکیٹ پر نہیں چھوڑنی چاہئے،بچوں کے فارمولہ دودھ پر نیسلے کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے،فارمولہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے سیلز ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں،مینوفیکچرر کو نئے ٹیکس کا کچھ حصہ ادا کرنا چاہیے اور ان بچوں کے دودھ پر زیادہ منافع نہیں کمانا چاہیے، پاکستان میں 40 فیصد بچے نشوونما رکنے کا شکار ہیں،بچوں کی خوراک کے اس اہم ذریعے پر زیادہ ٹیکس نا لگایا جائے، پاکستان میں ایک بڑی تعداد بچوں کی غذائیت کو پورا کرنے کیلئے ان کو فارمولہ دودھ پلاتی ہیں،

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply