دفعہ 144 کی خلاف ورزی؛ شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست خارج
اسلام آباد کی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج ہے ۔
منگل کے روز ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں شبلی فراز کی ضمانت کی درخواست زیرسماعت تھی۔ شبلی فراز نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی اُن کے وکیل عدالت میں حاضر ہوئے۔ جج ظفراقبال نے عدم پیروی پر عبوری درخواست ضمانت خارج کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس اور دہشتگردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کی گئی تھی.
انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت جج جواد حسن عباس نے کی تھی. عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کی تھی. دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی،عدالت نے ضمانت 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12نومبر تک منظور کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے لیکن فٹ بال پر توجہ دینی چاہئے. زیدان
پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروا دیا
ارشد شریف کا قتل دو الگ ممالک کا معاملہ ہے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس