شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس جاری، خان کی مودی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اہم خبر

0
21

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور کرغزستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے ملاقات ہوئی ہے،

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، عمران خان کی مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سربراہان کونسل کا اجلاس بشکیک میں ہو رہا ہے. ایس سی او کے 8 رکن ممالک کے سربراہان حکومت و مملکت اجلاس میں شریک ہیں. وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،کانفرنس ہال پہنچنے پر کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا ،پاکستان،روس،چین، کرغزستان، تاجکستان، قازقستان، ازبکستان، بھارت تنظیم کے رکن ہیں ،

بشکیک میں وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے مابین غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا . وزیراعظم عمران خان نے کرغستان کے صدر سوروونبے شریپو ویچ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات میں تعلقات کو جامع انداز میں مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں کرغزستان کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں ڈنر دیا۔جس میں عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دونوں شریک ہوئے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ہی ہال میں ہونے کے باوجود آپس میں مصافحہ نہیں کیا۔ پاکستان اور انڈیا کے وزراء اعظم ایک ساتھ ڈنر ہال میں داخل ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان ہال کے ایک کونے میں اور نریندر مودی دوسرے کونے میں تھے۔

Leave a reply