شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

shireen mazari

شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جبکہ اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کے حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں ان کی رہائشگاہ ای سیون سے گرفتار کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس دیوار پھلانگ کر سابق وفاقی وزیر کے گھر داخل ہوئی اور انہیں گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ 50 کے قریب پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر چھاپہ مارا اور ان کی والدہ کو گرفتار کیا۔

Comments are closed.