شیخ رشید کا جیل سے ریٹرننگ افسر کے نام خط

0
74
شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید کا جیل سے ریٹرننگ افسر کے نام خط

باغی ٹی وی : شیخ رشید نے آر او کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔

شوکت ترین کیخلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج

شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھےاسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا، میں نے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔

سابق وزیر نے خط میں مزید کہا کہ ایڈووکیٹ سردار رازق خان میرے وکیل ہیں میں خود بھی پیش ہونا چاہتا ہوں۔16 بار وزیر رہا ہوں،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے-

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب…

واضح رہے کہ شیخ رشید کو این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا شیخ رشید کو اڈیالہ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنے کی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی، آر او این اے 62 نوشین اسرار نے اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔

دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشد کی موجودگی میں آر او نے سابق وزیر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔
13 فروری تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کئے جاسکتے ہیں-

کراچی : ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری دن

Leave a reply