شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام

تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی انتقام ہے۔

باغی ٹی وی : گذشتہ روز پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے توہین مذہب کے الزام میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109 کے تحت درج کیا گیا ہے-

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ’عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل، شیخ راشد شفیق، صاحبزادہ جہانگیر چیکو، انیل مسرت، نبیل نسرت، عمیر الیاس، رانا عبدالستار، بیرسٹر عامر الیاس، گوہر جیلانی، قاسم سوری اور تقریباً 100 کے قریب لوگوں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی حرمت و تقدس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قران کے احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔

مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت ملزمان کو عمر قید ہو سکتی ہے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کر کے شعائرِ اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا یہ سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیش آیا۔

جبکہ شیخ رشید کے بھتجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو آج صبح اسلام آباد ائیر پورٹ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا جنہیں بعد ازاں اٹک پولیس کے حوالے کر دیا گیا یے –

شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا

شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا-

شیخ رشید نے الزام لگایا کہ ‏قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میرے ایف سیون اسلام آباد میں واقع میڈیا سنٹر پر چھاپہ مارا رات کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے لوگ آئے تھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بغیر گرفتاری کے چلے گئے-

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا۔

‏وزیر اعظم شہباز شریف کی ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات


ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فواد چوہدری نےالزام لگایا کہ شیخ راشد شفیق ایم این اے کو ایئرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا آپتہ نہیں دیا جارہا اور شیخ رشید کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان اور دیگر پر ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لکھا کہ عمران خان اور دیگر پر ایف آئی آر کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عمران خان وہ لیڈر ہے جس نے اقوام عالم میں اسلاموفوبیا اور ہمارے رسولِ پاکﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کیخلاف مقدمہ لڑا تاریخ میں پہلی بار دنیا کے کسی بھی لیڈر نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔

Leave a reply