کراچی؛ شاپنگ مال میں آتشزدگی؛ فائر الارم بجنے سے بھگدڑ مچ گئی

0
62
Shoping Mall

کراچی؛ شاپنگ مال میں آتشزدگی؛ فائر الارم بجنے سے بھگدڑ مچ گئی

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے معمولی واقعے کے بعد بھگدڑ مچ گئی جبکہ فائر الارم بجنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیئر سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان کے مطابق راشد منہاس روڈ پر فیڈل بی انڈسٹریل ایریا میں واقع معروف شاپنگ مال کے فوڈ کوٹ میں ایک آوٹ لیٹ میں گیس سلنڈر سے آگ لگ گئی جس سے شاپنگ مال کے فائر الارم بج اٹھے اور بھگدڑ مچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچے معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق عید کی شاپنگ کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد مال میں موجود ہے، اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی گئی اور صورتحال معمول پر آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان کی ایمبولینسز اور رضا کار موقع پر پہنچے تھے تاہم کوئی زخمی اسپتال لے جانے کے لیے نہیں ملا جبکہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ اس سلسلے میں اطلاع ملی ہے تاہم کوئی رپورٹ فائل نہیں کی گئی۔ دوسری جانب شاپنگ مال کے چیف سکیورٹی افسر شبیر اعوان کا کہنا ہے کہ غلطی سے فائر الارم بج گیا تھا جس کے نتیجے میں یہ افواہ پھیل گئی کہ آگ لگ گئی۔

Leave a reply