عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں،وزیراعظم

عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

شاہ محمودقریشی ، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب نے اجلاس میں شرکت کی

پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پر اعتماد نظر آئے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے،جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے قانونی و پارلیمانی ٹیم سے بل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو جہانگیر ترین اور علیم خان سے رابطے کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ دونوں سے رابطہ کریں اور ان سے بات چیت کریں،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں مہنگائی کی لہر آئی ،پاکستان اب بھی سستا ملک ہے،وزیر اعظم نے راشن رعایت، تعلیمی وظائف ، نشوونما، کفالت، سکالرشپ کا اجرا کردیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ٹیکس دیتے جائیں گے،ملکی ضروریات پوری ہوں گی،قانون کی بالادستی قائم کرنابہت بڑا چیلنج ہے ،محروم طبقوں کی بہبودریاست کی ذمہ داری ہے،ریاست مدینہ میں پیسہ نچلے طبقے پرخرچ کیا جاتا تھا،انسانیت کادردرکھنے والاہی فلاحی کام کرسکتا ہے،احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،احساس پروگرام کا98فیصد بجٹ خواتین کیلئے مختص ہے، ورلڈ بینک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا احساس پروگرام کامیاب ترین منصوبہ ہے ،کورونا میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی معیشت متاثر ہوئی،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی،مافیا کے خلاف جنگ اور عوام کو فلا ح پہنچانا ہے،اللہ تعالیٰ کویہ چیزپسند ہےکہ انسان انسانیت کیلئے کیا کرتا ہے،احساس پروگرام مدینہ کی ریاست کی جانب ایک قدم ہے ،احساس راشن رعایت سے 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی،ہیلتھ کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیاجائے گا،کوئی بھی امیر ملک ہیلتھ انشورنس کارڈ نہیں دیتا جس طر ح پاکستان دیتاہے،غذائی قلت بھی بہت بڑا چیلنج ہے، ماضی میں کسی نے غذائی قلت پر توجہ نہیں دی پاکستان میں پٹرول پورے برصغیر سے سستا ہے، جب آپ عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو وہ سب کو اٹھا لیتی ہے ، مجھ پر سب سے ذیادہ محنت میری والدہ نے کی کیونکہ وہ پڑھی لکھی تھیں انھوں ھے کھیل کے ساتھ مجھے تعلیم دلوائی اٹھانوے فیصد پیہسہ خواتین کے ہاتھوں میں جاتا ہے، جب تک ہم خواتین کو پڑھائیں گے نہیں پیسہ نہیں دیں گے ، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،

احساس راشن رعایت اس حکومت کا مستحقین کو ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام ہے جو وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر لایا گیا ہے پہلے امیر اور غریب کو ایک سی سبسڈی ملتی تھی اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ غریب مستحقین کو ٹارگٹڈ سبسڈی صاف شفاف اورمیرٹ پر ملے گی۔یہ 10ارب کا پروگرام ہے

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

کہیں نہیں جار رہے،ایسا سوچیں بھی مت،وزیراعظم کو یقین دہانی کروا دی گئی

Comments are closed.