زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

0
77

زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اورپرویزالہٰی نے پیپلز پارٹی رہنما رخسانہ بنگش کو فون کیا ہے چودھری برادران نے آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے پرخیریت دریافت کی چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے اظہار ہمدردی کیا ،چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بہادر ماں کی بہادر بیٹی نے زخمی ہونے کے باوجود مارچ کونہ چھوڑ ا، چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ میں شامل ہونا ہمت کا کام ہے، رخسانہ بنگش نے خیریت دریافت کرنے پر چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا

قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ نے گزشتہ روز عوامی مارچ میں ڈرون سے چوٹ لگنے کے بعد آج ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر دی ہیں

آصفہ زرادری نے ٹویٹر پر تصاویر کے ساتھ کارکنان کے لئے پیغام بھی دیا ہے، آصفہ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں پٹی لگی ہوئی ہے ،دوسری تصویر میں انکے چہرے پر زخم بھی دیکھا جا سکتا ہے، آصفہ نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں کہا کہ انہیں بروقت طبی امداد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ میں 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، ڈاکٹر محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں ،
مجھے فوری مختار شیخ ہسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی انہوں نے ساتھ ہی اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا

آصفہ کی صحت کے حوالہ سے گزشتہ شب بلاول زرداری نے بھی ٹویٹ کی تھی اور کہا تھا کہ آصفہ اب ٹھیک ہیں اور زخم پر ٹانکے لگوانے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں عوامی مارچ کے دوران قیادت کے ٹرک پر کیمرا ڈرون سیدھا آصفہ سے ٹکرایا جس سے انہیں گہرے زخم آئے آصفہ اسپتال سے آ گئی ہیں لیکن زخم بھرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا اب وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔

آصفہ بھٹو کو ملتان کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ماتھے پر ٹانکے بھی آئے لیکن آصفہ بھٹو نے ساہیوال جا کر دوبارہ عوامی مارچ کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ماتھے پر زخم آنے کے بعد ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ماتھے پر پٹی ہوئی ہے لیکن پھر بھی وہ مسکرا رہی ہیں اور کارکنوں کی جانب ہاتھ ہلا رہی ہیں

دوسری جانب چیٸرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Leave a reply