گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس ہو گیا

0
85

پاکستان کے لوک گلوکار شوکت علی کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے-

باغی ٹی وی : پاکستانی موسیقی کا ایک بڑا نام اور کئی مشہور لوک گیتوں کو زندگی دینے والے غزل اور لوک گلوگار شوکت علی گزشتہ سال 2 اپریل کو جمعے کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے گلوکار جگر کے عارضے میں مبتلا تھے-

معروف گلوکار شوکت علی چل بسے

شوکت علی سن 1944 میں لاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے تھے پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انھوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گانے گائے تاہم شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انھوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لیے اپنی آواز پیش کی تھی۔

معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی

سن 1965 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران انھوں نے ملی تغمے بھی گائے جو تاحال مشہور ہیں ان میں ایک ملی نغمہ ’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘ آج بھی ان کی پہچان ہے اور کئی گلوکاروں نے کئی مرتبہ اسے گایا ہے شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا جس میں غزل گائیکی بھی شامل تھی تاہم ان کی وجہ شہرت لوک موسیقی رہی۔

شوکت علی نے اردو میں بھی کافی فلموں کے لیے گانے گائے اور غزل وغیرہ بھی گائی لیکن وہ زیادہ مشہور پنجابی کے صوفی کلام گانے کے لیے تھے انھوں نے صوفی شاعر میاں محمد بخش کا کلام کافی گایا-

فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

شوکت علی کو اپنی زندگی میں کئی اعزازات سے نوازا گیا تاہم پاکستان میں موسیقی کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومتِ پاکستان نے انھیں سن 1990 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازا تھا۔

Leave a reply