شوکت خانم ہسپتال نے کرونا وائرس کو جواز بنا کرداڑھی نہ منڈوانے پرملازمت سے فارغ کردیا

0
44

لاہور:شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کو جواز بنا کرداڑھی نہ منڈوانے پرملازمت سے فارغ کردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف کینسرہسپتال شوکت خانم ہسپتال کی طرف سے ایک ملازم کوصرف اس بنا پرنوکری سے فارغ کردیا گیا ہے کہ اس نے کرونا سے بچاو کے تحت داڑی منڈوانے سے انکارکردیا ہے


باغی ٹی وی کےمطابق شوکت خانم ہسپتال کی مینجرایج آر عائشہ لطیف کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ مذکورہ ملازم نے کرونا وائرس کے حوالے سے دی گئی ہدایات کو نظراندازکرتے ہوئے ماسک پہننے میں احتیاط سے کام نہیں لیا

ایج آر کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم نے ایک طرف تو ہدایات نظراندازکردیں اورساتھ ساتھ دوسرے ملازمین کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنا جس کی وجہ سے اس شخص کوملازمت سے فارغ کیا جاتا ہے


دوسری طرف ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے داڑھی نہ منڈوانے پرنوکری سے نکالنے پرعوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے ، لوگوں کی طرف سے شوکت خانم ہسپتال کے اس اقدام کی شدید مذمت بھی کی جارہی ہے

Leave a reply