سینیٹ ضمنی انتخاب:شوکت ترین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

0
46

پشاور: سینیٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی : پشاورمیں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹ منجمد ہوجاتی ہے، شوکت ترین کا ووٹ الیکٹورل رول میں درج نہیں ہے الیکٹورل رول میں ووٹ درج نہ ہونے پر شوکت ترین کے پی سے سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکتے۔

شوکت ترین کے وکیل علی گوہر نے مؤقف پیش کیا کہ سینیٹ کے لئے الیکشن کمیشن کا ووٹ سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔

شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محمد ایوب نے سینیٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد انہیں وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنایا گیا تھا، ان کی اس سیٹ پر شوکت ترین سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس، سیکیورٹی اقدامات پراطمینان کا اظہار

الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2021 تک ہے، 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔

یاد رہے کہ شوکت ترین وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالتے رہے مگر عوام کا منتخب نمائندہ نہ ہونے کے باعث ان کے عہدے کی زیادہ سے زیادہ مدت چھ ماہ تھی جس کے بعد وہ وزیر خزانہ نہ رہے وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے وزیر خزانہ بنایا تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سیٹ کی ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی جگہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان نہ مل سکا جس کے باعث انہیں مشیر خزانہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم کی پریس سیکرٹری مستعفی:وزیراعظم کی حکومت خطرے میں‌:تہلکہ خیزانکشافات

بطور مشیر شوکت ترین کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی نہیں کر سکتے ، شوکت ترین کو پارلیمنٹ میں نشست دینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نےاپنے سینیٹر ایوب آفریدی کو سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی کرایا ہے ۔

Leave a reply