مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: 10 سالہ بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چنی گوٹھ روڈ...

رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان...

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی :عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مریم اورنگزیب کی ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی لکھا کہ آپ بھلے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔

لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہےوہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں، میں اپنے مداحوں اوردوستوں سےگزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز (ووٹنگ) سے اپنے جذبات کا اظہار کریں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
https://twitter.com/muneeb_butt9/status/1574195972208467968?s=20&t=qDyDYpsiexdq3jNmLdDo1w
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکار نے کہا کہ یہ سراسر غلط حرکت ہے انہوں نے کہا کہ ‘یہ کلچر پاکستانی سیاست کو کہیں نہیں لے کر جائے گا –

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف لندن پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
https://twitter.com/RehamKhan1/status/1574064277937426432?s=20&t=QK9M_zR_E7hUr0Q7eL6-0g
ریحام خان نے ٹوئٹر پر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا پیچھا کرنا اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے انہوں نے لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

ریحام خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیےان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے۔

عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد پنجاب میں سیاحت کا فروغ ہے،پرویزالٰہی

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے سابق صوبائی وزیر داخلہ، وزیراعظم، شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھا-

عطا تارڑکا کہناتھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا،لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کوہراساں کیا گیا،مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں،درخواست تیار کی جسمیں برطانوی وزارت داخلہ کو تصاویرکےساتھ تحفظات کا اظہارکیا جائے گا،ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسو خ کرنے کی استدعا کی جائے گی-

واضح رہےکہ ایک روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے ایک کیفے میں گھیر لیا تھا، مرد و خواتین کی جانب سےان پر پاکستان کےعوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگایا گیا، ساتھ ہی ان کے لیے نامناسب زبان کا بھی استعمال کیا گیا۔