لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

0
47
لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان

سنٹرل لندن میں مریم اورنگزیب کو حراساں کرنے کا معاملہ ،وزارت داخلہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہے .

وزارت داخلہ نے حراسگی میں ملوث 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ،ملوث افراد میں چار خواتین اور دس مرد شامل ہیں، حراساں کرنے والوں کی شہریت کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غورکیا گیا ہے،وزارت داخلہ تمام معلومات کابینہ میں پیش کرے گی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق صوبائی وزیر داخلہ، وزیراعظم، شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ رکھا

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکہ کامیاب رہا، لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا گیا،مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو ہوا وہ قابل قبول نہیں،درخواست تیار کی جس میں برطانوی وزارت داخلہ کو تصاویر کے ساتھ تحفظات کا اظہا رکیا جائے گا،ذمہ داران کے خلاف کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور نائیکوپ منسو خ کرنے کی استدعا کی جائے گی

وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا،پرویز الہٰی کو خدشہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی عدم اعتماد کی تحریک نہ آئے ،پنجاب اسمبلی کا جاری اجلاس کا مقصد ہی عدم اعتماد کی تحریک سے بچنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے وسائل کا رخ گجرات اورمنڈی بہاوالدین کی طرف موڑدیا ہے،پرویز الہٰی کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے، کچھ ارکان ادھر ادھر ہیں، بہت ان سے متفق نہیں،ایک دن میں اجلاس کے اخراجات ایک کروڑ روپے روزانہ آتے ہیں،چند دن قبل فوادچودھری نے امریکی سفارتخانے میں ملاقاتیں کیں،پی ٹی آئی والوں نے تعلیمی ادارے میں سیاسی نعرے لگوائے ،

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حمایتیوں کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہےوفاقی وزیر اعطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اس وقت لندن میں وزیر اعظم اور دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ موجود ہیں۔اتوار کے روز مریم اورنگزیب سینٹرل لندن میں موجود تھیں کہ تحریک انصاف کے حمایتی وہاں آن پہنچے ، تحریک انصاف کے حمایتیوں میں خواتین بھی شامل تھیں جن میں سے کچھ مریم اورنگزیب کو انتہائی برے القابات سے پکار رہی تھیں۔اس سارے عمل کے دوران مریم اورنگزیب نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

 مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہ

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

چولستان میں پانی کی قلت ، مویشی مرنے لگے ،مزید حکومتی اقدامات کی ضرورت

Leave a reply