شوبز شخصیات کے بعد سیاسی شخصیات بھی ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر منقسم

پاکستان ٹیلی وژن پر یکم رمضان المبارک سے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی وژن پر یکم رمضان المبارک سے مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جا رہا ہے اس پر جہاں پاکستان میں شوبز شخصیات کی مختلف راےئے سامنے آئیں ہیں، وہیں اب حکومتی شخصیات بھی سوشل میڈیا پر ترکی کے ڈرامے پر بحث کرتی د کھائی دے رہی ہیں-

چند روز پہلے سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے پر مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ بیرون ممالک کے ڈرامے ہماری مقامی انڈسٹری کو تباہ کردیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا انہوں نے کہا تھا کہ حیرت زدہ دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر کرتے ہوئے ، آپ لوگوں کو پاک پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی بصورت دیگر غیر ملکی ڈرامے پاک پروڈکشن کو برباد کردیں گے ، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر طویل عرصے تک تباہ کن اثر پڑتا ہے۔

تاہم ان کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سینیٹ کی انفارمیشن براڈکاسٹنگ اور ہیریٹیج کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین فیصل جاوید خان ارطغرل غازی کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے حامی ہیں۔


فیصل جاوید خان نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے پی ٹی وی کی حمایت کی اور کہا کہ ارطغرل غازی جیسے ڈرامے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی اقدار کے حوالے سے مواد کو نہ صرف نشر کرنا چاہیے بلکہ ایسا مواد تیار کرکے بیرون ممالک کو بھی فراہم کرنا چاہیے، ایسے منصوبے مشترکہ ہونے چاہیئیں۔

فیصل جاوید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اچھے مواد کی تیاری پر کام کرنا چاہیے جیسے کہ اسلامی تاریخ ، ثقافت ، عقیدہ پیش کرنا وغیرہ ہماری انڈسٹری میں یہ صلاحیت موجود بھی ہے


ہمارا ڈرامہ انڈسٹری ٹیلنٹ ، پروڈکشن ، سمت وغیرہ کے لحاظ سے دنیا میں ایک بہترین ہے۔ اور ہم اس کی مدد سے عالمی مارکیٹ میں داخل بھی ہوسکتے ہیں۔


پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ کاش ہم ایسا ہی رد عمل بھارتی ڈراموں، فلموں اور گانوں پر بھی دیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے اپنے لوگوں نے یہاں "گیمزآف تھرون” کی تشہیر کی۔ ہم کیوں ارطغرل قسم کے مواد پر اعتراض کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ پی ٹی وی اچھی انگلش فلم کو نشر کرتا تھا-


فیصل جاوید کی اس ٹویٹ پر اداکار و میزبان واسع چوہدری نے لکھا کہ ، ہم نے پچھلے 10 سالوں یا اس سے زیادہ عرصے سے ، ہمیشہ ہی بھارتی ڈراموں کے خلاف احتجاج کیا۔ بیک ٹویٹر یا سوشل میڈیا پر اس کا اثر و رسوخ نہیں تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ احتجاج یا رد عمل کبھی نہیں ہوا۔


واسع چوہدری نے مزید ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ارطغرل ایک بہت ہی اچھی سیریز ہے ، میں نے خود 200 اقساط سے زیادہ دیکھا ہے ، مسئلہ ڈرامے کا نہیں ہے ، مسئلہ پی ٹی وی کا ہے اور تفریحی کاروبار سے متعلق قوانین کا ہے۔ آپ کو معلوم ہے ، تو آئیے اس کو حل کرنے کی کوشش کریں –


واسع چوہدری کی اس ٹویٹ پر جاوید فیصل نے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں پیارے بھائی! پہلے ہمیں پی ٹی وی پر دوبارہ ناظرین کی توجہ دلانے کی ضرورت ہے کیونکہ ناقص مواد اور معیار کی وجہ سے لوگ اس چینل کو بھول گئے ہیں۔ مادہ ، مواد ، کوالٹی آپ کو سامعین بنائے۔ دوسرے تمام اداروں کی طرح ہمارے لوگوں نے بھی پی ٹی وی کو برباد کردیا۔ اب پی ٹی وی کی طرف لوگوں کا پہلے جیسا تحجان خود دلانا ہو گا –


دوسری جانب فواد چودھری کی اس ٹویٹ پر کہ پی ٹی وی کسی بھی غیر ملکی ڈرامے پر فخر نہیں کر سکتا پر ٹویٹر صارف نے ان کی ایک ارطغرل کی تعریف کمیں کی گئی ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو ان کی بات یاد دلائی جس پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ارطغرل زبردست ڈرامہ ہے میری ٹویٹ میں ارطغرل کا معاملہ ہی نہیں، میری پوزیشن ہمیشہ یہ رہی ہے کہ آپ غیرملکی ڈرامہ چلائیں لیکن اس پر اتنا ٹیکس ضرور ہو کہ ہمارا مقامی ڈرامہ متاثر نہ ہو اگر تمام ٹیوی باہر سے سستے ڈرامے خرید لیں گے تو ہماری تو پوری انڈسٹری بیٹھ جائیگی

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے۔ ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ فواد چوہدری

اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

ارطغرل غازی: لوگوں کو سرحدوں کی بجائے مواد پر فوکس کرنا چاہیئے نیلم منیر

ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

Comments are closed.