انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عامر عزیز (عمر 29 سال، ضلع سرگودھا کا رہائشی) اور سپاہی محمد عارف (عمر 27 سال، ساہیوال ضلع) کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میران شاہ، شمالی وزیرستان کے علاقے بنوں میں ادا کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔ شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے خاتمے سے امن بحال ہوگا،آصف زرداری
دوسری جانب سیاسی و سماجی رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر اظہار افسوس کیا ,سابق صدر آصف علی زرداری نے میرانشاہ میں میجر عامر اور سپاہی عارف کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کو دشمنوں سے پاک کرتے ہوئے میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید نے جان کا نذرانہ دیا ، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کے خاتمے سے امن بحال ہوگا

سوات کی طرح آپریشن کرکے مادر وطن کو دشمنوں سے پاک کرنا ہوگا،بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میجر عامر اور سپاہی عارف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میرانشاہ میں وطن دشمنوں سے دھرتی کو پاک کرتے ہوئے میجر عامر اور سپاہی عارف نے جام شہادت نوش کیا ،سوات کی طرح آپریشن کرکے مادر وطن کو دشمنوں سے پاک کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری نے میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے میرانشاہ میں میجر عامر اور سپاہی عارف کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،اورمادر وطن پر قربان ہونے والے قومی ہیروز میجر عامر شہید اور سپاہی عارف شہید کو سلام عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سخت سے سخت کاروائیاں لازم ہیں،

فوجی جوانوں کی شہادت قومی نقصان،دشمن ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتا ،ڈاکٹر سبیل اکرام
سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے کہا ہے کہ بنوں میں 9 فوجی جوانوں کی شہادت قومی نقصان ہے ۔ اللہ شہداکے درجات بلند فرمائے اور وطن عزیزکی حفاظت کرے ۔قوم کوپاک فوج کے بہادر جوانوں ، غازیوں اور شہیدوں پر فخر ہے ۔ضروری ہے کہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کا حق ادا کررہے اور جانی قربانیاں دے رہے ہیں۔ بنوں میں فوجی جوانوں کی شہادت قومی نقصان ہے ۔ قوم شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور شہدا کے درجات کی بلند کے لیے دعا گو ہے ۔دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے باہمی اتحاد اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ۔ یہ وطن ہمارے پاس شہدا کی امانت ہے اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اس کے چپے چپے کی حفاظت ہمارا ایمانی فریضہ ہے ۔ دشمن ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتا ہے ۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے دشمن ہماری فوج سے خوف زدہ ہے ۔ دشمن نے پاکستان پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے ۔ یہ وقت وطن کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا ہے ۔ یہ یقینا پریشان کن امر ہے کہ دہشت گردی کی وارداتیں بڑھ چکی ہیں ، دہشت گرد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے اور کیفر کردار تک پہنچا رہے ہیں ۔ پاک فوج پاکستان کا فخر ، دفاع اور استحکام کی ضامن ہے ۔ فوج کو کمزور کرنا یہ دشمن کا پروپیگنڈا تو ہوسکتا ہے کوئی محب وطن پاکستانی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے ۔ پاک فوج اندرون ملک بھی دہشت گردوں سے برسرپیکار ہے اور سرحدوں کی حفاظت بھی کررہی ہے ۔ ملک کے دشمن جان لیں کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے

 عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا

Shares: