شہداء اثاثہ ہیں قوم ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ صدر عارف علوی

0
33
arif alvi

شہداء قوم کا اثاثہ، قوم ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شہداء کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 12 مئی کے مسلم باغ بلوچستان دہشتگرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کیلئے خدمات پر انہیں سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کے ورثاء سے گفتگو میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ شہداء کے ورثاء سے بات چیت کے دوران صدر مملکت کی آنکھیں اشک بار ہوئیں۔ صدر مملکت نے حوالدار عبدالرحیم ، محمد عرفان اور ندیم اقبال کے لواحقین سے فون پرگفتگو کی۔ انہوں نے سٹینوٹائپسٹ غلام فرید اور سینٹری ورکرز صابر مسیح اور شان مسیح کے ورثاءسے بھی بات چیت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
صدرڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک فہیم مشتاق اور سپاہی سعید اسلم اورطلحہ جامی کے ورثاء سے فون پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداءقوم کا اثاثہ ہیں، قوم ان کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے شہداء کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا اور قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

Leave a reply