شجاع آباد معروف بزرگ سیاستدان الحاج رانا شوکت حیات نون کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انقاد کیا گیا

0
29

شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مشور و معروف سابق MNA بزرگ سیاست دان الحاج رانا شوکت حیات نون اور انکے بیٹے جناب رانا اعجاز احمد نون MPA شجاع آباد کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا اس محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔محفل میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا قاری محمد اقبال قادری اور قاری محمّد حسین جامعہ نورالعلوم آ ف ملتان نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شورو کیا گیا محترم جناب محمّد جمیل قادری صاحب آ ف لودھراں والے اور علامہ سید ظفر حسین شاہ صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کر کے سماء باندھ دیا سید علامہ حامد سعید شاہ کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور حضرت علامہ مفتی احمد رضا صاحب آ ف لیہ نے خوبصورت دل موہ لینے والے بیان پیش کئے اس کے بعد دیگر علمائے دین نے اپنے اپنے خطابات پیش کئے تقریب کے آخر میں نماز عصر کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply