شکر ہے کسی نے ہمارا بھی خیال کیا،پناہ گاہ میں مقیم مسافر کی بزدار سے گفتگو

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار راجہ بازار راولپنڈی کی پناہ گاہ پہنچ گئے

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کھانے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا

راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں روزانہ اوسطا 50 افراد قیام کرتے ہیں،راولپنڈی کی اولین پناہ گاہ میں 64 ہزار سے زائد افراد قیام کر چکے ہیں،راولپنڈی راجہ بازار پناہ گاہ میں آنے والے مسافروں کو ناشتہ اور رات کامعیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے

وزیر اعلی عثمان بزدارنے قیام و طعام کے لئے انتظامات کو بہتراور مثالی بنانے کی ہدایت کی،پناہ گاہ میں مقیم مسافر نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے -ایک مسافر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ کے انتظامات اچھے ہیں، آپ کا یہ اقدام مثالی ہے – پہلے راولپنڈی آکر فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں قیام و طعام کا بہترین انتظام ہے –

بزرگ مسافر نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کسی نے ہمارا بھی خیال کیا – پشاور سے آیا ہوں اور آپ کی میزبانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے طعام گاہ میں جا کر کھاناکھانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور کھانے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے راولپنڈی میں دوسری پناہ گاہ بنانے کا اعلان کر دیا

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ، عوامی نمائندے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

وزیراعظم عمران خان سے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک بھر میں پناہ گاہوں کی مزید بہتری ، دائرہ کار توسیع کرنے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے سہارا، غریب اور نادار لوگ ریاست کی ذمہ داری ہیں، نجی شعبے پناہ گاہوں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نجی شعبے کا تعاون معاشرے کی مثبت اقدار کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

واضح رہے کہ بے گھر افراد اور مسافروں کے لئے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں شہریوں کے رات رہنے کا انتظام موجود ہے، شہریوں کو کھانا بھی مفت دیا جاتا ہے،

Leave a reply