سیالکوٹ :وکلاء کاوکیل کی رہائی کے لئے احتجاج ،صدر وسیکرٹری بار سمیت 50 وکلاء پر مقدمہ درج

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) وکلاءکو اپنے ساتھی وکیل کی رہائی کے لئے احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا پولیس نے صدر وسیکرٹری بار سمیت 50 وکلاء پر مقدمہ درج کر دیا-

سیالکوٹ گزشتہ روز وکلاء نے صدر و سیکرٹری بار سمیت اپنے ساتھی وکیل ابرار ولانہ کی رہائی کے لئے سیشن کورٹ اور ڈی سی کمپلیکس کی تالابندی کر کے کچہری چوک کو بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے وکیل کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے

جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ دور دراز سے آئے ہوئے سائلین بھی رل گئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس نے صدر بار مقصود احمد بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری احسن اسماعیل ایڈووکیٹ، شاہد میر ایڈووکیٹ، ایم اظہر چوہدری ایڈووکیٹ آر کے اسلام ایڈووکیٹ سمیت 50 وکلاء پر16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والے وکیل ابرار ولانہ کی جیل سے رہائی کے احکامات جاری کر دئے ہیں

Leave a reply