سیالکوٹ:انٹی کرپشن کا تھانہ صدر پر چھاپہ, رشوت لیتا نکاتھانیدار گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کا تھانہ صدر سیالکوٹ پر چھاپہ،اندراج مقدمہ کے لئے رشوت لیتا تھانیدار گرفتار،ہتھکڑی لگانے والے کو اپنے ہی تھانہ میں انٹی کرپشن نے ہتھکڑی لگا دی،سرکاری گاڑی پر گشت کرنے والے محافظ کو ہتھکڑی لگا کر انٹی کرپشن منتقل کیا گیا اور حوالات میں بند کر دیا گیا

تفصیل کے مطابق پکی کوٹلی کے رہائشی نذر حسین کے ڈیرے سے ٹریکٹر ٹرالی و دیگر سامان چوری ہوا ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج نہ کیا ایس ایچ او مدعی مقدمہ کو ملزمان سے راضی نامہ کرنے پر زور دیتا رہا ،

دوسری طرف تھانہ صدر سیالکوٹ میں تعینات اسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم نے مقدمہ درج کرنے کے لئے ایک لاکھ رشوت طلب کی جو 80 ہزار میں معاملہ طے پایا تو اے ایس آئی نے پچاس ہزار رشوت وصول کی باقی تیس ہزار کا مطالبہ شروع ہوا تو شہری نے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ملک ندیم منور کو درخواست دی

جس پر سرکل آفیسر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ تیس ہزار پر خفیہ نشان لگایا جو شہری نے رقم تھانیدار کو دی تو انٹی کرپشن کی ٹیم نے تھانہ صدر کے کمرے سے اے ایس آئی کی جیب سے رشوت وصول کی گئی رقم برآمد کر کے ملزم اے ایس آئی کو ہتھکڑی لگا کر اسے تھانہ انٹی کرپشن منتقل کر دیا ہے

سرکل آفیسر ملک ندیم منور کا کہنا ہے کہ کسی بھی محکمہ کا کوئی آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو فوری انٹی کرپشن حکام کو بتایا جائے رشوت خور آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے گا.

Leave a reply