سیاست اپنی جگہ لیکن نواز شریف…..وزیراعظم نے عوام کے دل جیت لئے

سیاست اپنی جگہ لیکن نواز شریف…..وزیراعظم نے عوام کے دل جیت لئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ،نوازشریف کی صحت کیلیے دل سے دعاگو ہوں ،تمام متعلقہ اداروں کوبہترین طبی سہولیات کی ہرممکن فراہمی کی ہدایت کردی ہے،

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق پنجاب حکومت سے تفصیلات طلب کی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ ان کے خاندان کے افراد کی منشاء کے مطابق انھیں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔وزیراعظم نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور بہترین علاج معالجے کی ہدایات دی تھیں،بعد ازاں رات گئے وزیراعظم کی ہدایات پر مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کروائی گئی.

سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز اسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں،نواز شریف کو کسی بھی قریبی رشتہ دار اور کارکن نے خون نہیں دیا،نوازشریف کو نجی کالج کے 4طالب علموں نے خون دیا،18سالہ طلباکے تازہ خون سے سفید خلیےلیے گئے ،

شہباز شریف نے نوازشریف کو خون دینے کی درخواست کی تھی ،شہباز شریف سے بیمارہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا،نواز شریف اورشہبازشریف کا خون او پوزیٹیو ہے.

نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی.نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں .نواز شریف کو چوتھی پلیٹ لیٹس سیلز کی میگا کٹ گزشتہ رات لگائی گئی تھی.

نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

نواز شریف کا طبی معائنہ،کیا واقعی زہر دیا گیا تھا؟ سچ سامنے آ گیا

قبل ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے سب احباب کا شکرگزار ہوں جو میرے بڑے بھائی اور قائد نواز شریف کو خون کا عطیہ دینے اتنی بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے- میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تمام ورکرز اور عوام کا بھی شکرگزار ہوں جو مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ جزاک اللہ!

نواز شریف سے ہسپتال میں کس کس نے ملاقات کی؟ سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Comments are closed.