انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے،مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے مقدمہ نمبر 96/23 کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی ،دوسری جانب اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، وکیل نے کہا کہ اعظم سواتی اسلام آباد قید میں ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیس کی تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی ہو گی، پولیس نے کہا کہ جی تفتیش مکمل ہو چکی ہے ،عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی
عدالت پیشی کے موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ جج صاحب کو پتہ ہو گا کہ آگے کیا فیصلہ آنا ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ امریکہ میں ہونے والے فیصلے پاکستان کے اوپر اثر انداز ہوتے ہیں، خان صاحب بہت واضح انداز میں کہہ چکے وہ امریکہ کی طرف نہیں دیکھ رہے، پاکستان کے فیصلے پاکستان کے اندر ہونے چاہئیں، چاہے وہ تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، سیاست میں، میں نے نہیں آنا لیکن ہر کسی کو بولا ہے کہ میں خدمت کے لیئے تیار ہوں،