ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پریس کلب اسلام آباد پہنچ گئیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پیش آنے والی دہشت گرد کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہوں گی اور پارٹی سے اپنے راستے جدا کر رہی ہوں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری سیاست کا محور و مرکز انسانی خدمت ہے پی ٹی آئی میں میری شمولیت اسی سلسلے کی کڑی تھی،جو ذمہ داری دی گئی پورے خلوص نیت سے اسے ادا کیا،قومی سلامتی کمیٹی کے اہم رکن کی حیثیت سے قومی بیانیے کو فروغ دیا،ایک طرف قومی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما تھے، دوسری طرف وزیر اعظم ہاؤس میں سے ہی افواج پاکستان کے خلاف مخصوص ذہن کی آبیاری کر رہے تھے، قومی خزانے سے اربوں روپے خرچ کر کے نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی،قومی سلامتی کے اداروں کو منظم سازش کے ذریعے بدنام کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی، پاکستان سب سے پہلے ہے ، سیاست نہیں ریاست اہم ہے، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا ، ایک ایک گھر میں اتنی تفریق پیدا ہوئی کہ بھائی بھائی سے نفرت کرنے لگا،وزیر اعظم ہاؤس سے یہ تمام کارروائیاں پلان کی گئیں، وزیر اعظم ہاؤس کو ایک مخصوص ٹولے نے اپنی آماجگاہ بنائی، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے لئے زہر قاتل بن گیا،
فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر
میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا
بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں








