معاملات کا سیاسی حل نہ ہوا تو ملک میں افراتفری ہوگی،عدالت

0
55
islamabad highcourt

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری اور دیگر کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اسپیکر نے رپورٹ دی ہے؟ اسپیکر نے علی وزیر کا کیا کیا؟ ابھی تو آپ سب پٹنشنرز پارلیمنٹ کے ممبر زہیں، گزشتہ روز تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے ،وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ ٹیکنیکلی اراکین اسمبلی ہیں ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکلی نہیں ، آپ ممبر ہیں، جب تک ڈی نوٹی فائی نہ ہوں آپ کی ذمہ داری ہے ،آپ کو پارلیمنٹ میں جا کر حلقے کے عوامی مسائل پر بات کرنی چاہیے،وکیل نے کہا کہ ٹول پلازہ سے پارلیمنٹ تک توہین مذہب، غداری اور دہشتگردی کیسز سے گزر کر جانا پڑتا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کا سیاسی حل نہ ہوا تو ملک میں افراتفری ہوگی،اسپیکر نے علی وزیر کا کیا کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارکان اسمبلی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ سیکریٹری داخلہ 3 ہفتے میں ریکارڈ عدالت میں پیش کریں ،اگر ریکارڈ پیش نہ ہوا تو سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل میں شہری پر تشدد کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کے پاس غیرمعمولی اختیارات ہیں، وزارت انسانی حقوق صرف اسلام آباد نہیں صوبوں سے بھی رپورٹ طلب کر سکتی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری انسانی حقوق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کل آپ میرے ساتھ اڈیالہ جیل کا دورہ کرینگے،

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے خلاف کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی،حکومت نے آئی ٹی این ای کے جج کی تعیناتی کے لیے سمری کابینہ کو بھیج دی وفاقی وزارت اطلاعات کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پارلیمنٹ کو ڈائریکشن نہیں دے سکتی ،پارلیمنٹ کا کام ہے قانون سازی کرنا ، یہ کام اور کون کرے گا پہلے صرف پرنٹ میڈیا تھا اب الیکٹرانک میڈیا بھی آگیا ہے ، اس عدالت کے کچھ محدود اختیارات ہیں، نہ پچھلی ایگزیکٹو کام کرتی تھی نہ یہ تو عدالت کیا کرے ، الیکٹرانک میڈیا سے متعلق قانون سازی کی ضرورت ہے جو پارلیمنٹ نے کرنا ہے،جو بھی حکومت ہوتی ہے اسے میڈیا کی آزادی سے چڑ ہوتی ہے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

Leave a reply