سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

0
47

سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

الیکشن کمیشن ، سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی اور بی این پی کی جانب سے جواب نہیں آیا ،کافی عرصے سے کیس زیر التوا ہے،یہ سیاسی کیس بنا ہے ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم دلائل کے لیے تیار ہیں آپ جوابدہ کو ایک اور موقع دے دیں الیکشن کمیشن حکم دے کہ آئندہ جو سماعت پر پیش نہیں ہوا اسے دفاع کا حق بھی نہیں ہو گا ،

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوابدہ کو جواب جمع کرانے اخری موقع دیا جا رہا ہےاگر جواب جمع نہیں کرایا تو ہم کارروائی اگے بڑھا دیں گے،کمیشن تیار ہے، التوا جوابدہ کی وجہ سے ہوا،

جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

قبل ازیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی اور تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران تعینات کرکے تحقیقات مکمل کی جائیں،

Leave a reply