مزید دیکھیں

مقبول

کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ ...

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

گوجر خان: 7 سالہ بچی کا مبینہ ریپ کے بعد لرزہ خیز قتل

گوجر خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم) پیر...

مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد...

سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نیب قوانین اور انتخابی قوانین میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی،

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا آئینی کردار آئین پاکستان میں وضع کردہ ہے،تحریک انصاف نے انتخابی قوانین بلڈوز کروا کے کروائی گئیں،نیب کی ترامیم وہی ہیں جو تحریک انصاف نے دی تھیں،نیب ترامیم پر تحریک انصاف کا ہی بل 7 ماہ سے التوا کا شکار تھا،صدر مملکت نے بل منظوری کے باوجود واپس بھجوا دیا،صدر مملکت کو 70 فیصد ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں تھا،مشترکہ اجلاس میں ایک بار پھر بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کو اٹھایا گیا، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا قانون ہے،یہ ترامیم بہت پہلے ہونی چاہیے تھیں،پی ٹی آئی نے یہ ترامیم نومبر 2021 میں آرڈیننس کے ذریعے کی تھیں،

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کے طریقہ کی ترمیم نہیں مانی گئی، سابق چیئرمین نیب پچھلی حکومت کو بہت پسند تھے، پی ٹی آئی اپنی حکومت کے خاتمے تک چیئرمین نیب کو ساتھ رکھنا چاہتی تھی، ہم نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ختم کرنے کی ترمیم کی،سپریم کورٹ نے کئی بار نیب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا،نیب 3،3سال کیس چلا کر پھر معذرت کر لیتا ہے، عمران خان حکومت نے اپریل 2020 میں اسلامی نظریاتی کونسل کو ایک خط لکھا،اسلامی نظریاتی کونسل نے اس خط پر تحریری رائے دی تھی ہماری ایک اور ترمیم پر انہیں اعتراض ہے، ہم نے کیس کی تحقیقات کو التوا نہ دینے کی ترمیم کی،ترمیم کے تحت نیب کو کیس کی تحقیقات کیلئے 6 ماہ کا وقت دیا،پولیس کو ایک ماہ کا بھی وقت نہیں دیا جاتا،نیب بار بار ملزم کا ریمانڈ لے رہا تھا،بار بار ریمانڈ دہشت گردی کے مقدمات میں دیا جاتا ہے، سیاسی مقدمات میں نیب نے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں کی،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور سابق چیئرمین نیب نے 4 سال قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے،جیل میں عمران خان اورسابق چیئرمین نیب کو ہونا چاہیے دو جھنڈے رکھ کر عمران روئیں، پٹیں یا چیخیں،ان کی کرپشن کے پول کھل چکے ہیں

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan