سیاسی نقصان برداشت لیکن غریب کے تحفظ پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

0
41
Imran khan pm

سیاسی نقصان برداشت لیکن غریب کے تحفظ پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں توانائی کے شعبے میں عوامی ریلیف کےلیےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیا گیا

اجلاس میں بجلی چوری روکنے اورقیمتیں کم کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی،بریفنگ میں بتایا گیا سبسڈی کا مقصد کمزور اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف پہنچانا ہے، توانائی شعبے میں 251 ارب روپےکی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور 300 سےکم یونٹس استعمال پرصارفین کو162ارب کی سبسڈی دی گئی جبکہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلزکیلئےساڑھے 8ارب روپے سبسڈی دی۔

بریفنگ میں کہا گیا انضمام شدہ علاقوں کےعوام کیلئے18 ارب روپے ، آزاد کشمیر،کےالیکٹرک کیلئے3ارب اور 25ارب روپےفراہم کئےجا رہے ہیں جبکہ صنعتی شعبےکومناسب قیمت پربجلی کی فراہمی کیلئے10ارب روپے دئیےگئے ہیں۔ گیس کی فراہمی کی مدمیں 24 ارب روپے ، اسٹریٹیجک ذخائر کو یقینی بنانے کے لئے 5 ارب روپے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کے لئے ڈھائی ارب روپے سبسڈی اور پرائم منسٹر ریلیف پیکیج کی مد میں 21 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان کے لئے گندم پیکج کی مد میں 6ارب روپے اور سماجی تحفظ کے احساس پروگرام کے تحت 192 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ، اجلاس میں برآمدات میں اضافے ،ریلوے شعبے میں فراہم کردہ رقوم کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب عوام بجلی چوری کا بوجھ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے، سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر غریب کا تحفظ کریں،سیاسی نقصان برداشت اورغریب کے تحفظ پرسمجھوتہ نہیں ہوگا،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے اہم فیصلے کروں گا،بڑےبجلی چوروں پرہاتھ ڈالیں گے تو بجلی سستی ہوگی ،یقینی بنائیں کہ بجلی چوری کابوجھ غریب عوام پرنہ پڑے،

وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کے اثرات کے جائزے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کا مقصد کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے،یقینی بنایا جائے کہ رقم متعلقہ افراد اورمقصد کے لئے فائدہ مند ثابت ہو،اداروں کی کرپشن اورغفلت کابوجھ عوام پر ڈالنے کی اجازت نہیں،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

وزیراعظم کی تصویراستعمال کرنیوالا خود ساختہ مشیر،سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کے ہمراہ گرفتار

اجلاس میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر ،وزیرتوانائی عمر ایوب ،وزیربحری امور علی زیدی اورمشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ شریک ہوئے۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پربھی غور کیاگیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی بارے اہم اجلاس،کتنے ڈیپارٹمنٹ ہوں گے، کتنی رقم درکار؟ فیصلہ ہو گیا

مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ حکومت کس اہم منصوبے پر کام کر رہی ہے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہی ہے،جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

سفارتی سطح پراور اندرون ملک متعدد شعبوں میں حکومتی شاندار کامیابیاں، وزیراعظم بھی حیران

Leave a reply