سیاسی جماعتوں کا گنتی کا بائیکاٹ، الیکشن کمیشن نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود این اے 249 میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر امیدواروں کے بائیکاٹ کے باوجود گنتی کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گنتی جاری رہے گی
ہم نے فارم 46 مانگا تو کہا گیا کہ بس فارم 45 دیکھ سکتے ہیں، اور جب پہلا بیگ کھولا تو اس کی سیل نہیں تھی، ہم نے پوچھا کہ سیل کہاں ہے تو کہا گیا کہیں گر گئی ہو گی۔
تمام جماعتوں نے گنتی کا بائیکاٹ کر دیا ہے ما سوائے پی پی کے ۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی میڈیا ٹاک۔@MiftahIsmail pic.twitter.com/lqHxwDWLRi— Umair Khan. (@UmairKh81478069) May 6, 2021
قبل ازیں گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اور اسی حلقے سے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کیا قباحت ہے فارم 46 دینے میں الیکشن کے رولز کہتے ہیں کہ فارم 46 دینا ضروری ہے کیا قباحت ہے غیراستعمال شدہ بیلٹس دکھانے میں ,یہ سب دکھا دیں جو فیصلہ ہوگا ہم تسلیم کرینگے.اگر مجھے خوش کرنا ہے تو فارم 46 دکھا دو غیرا ستعمال شدہ بیلٹس دکھا دو اسکے بعد گنتی کروا لو میں خوش ہو جاؤنگا.ہمیں جو فارم 45 ملے تھے ان میں 167 پہ دستخط نہیں تھے آر او نے ہمیں کہا ہم فارم 46نہیں دینگے غیر استعمال شدہ بیلٹس کی کاؤنٹنگ نہیں کرنے دی گئی.ہمارے سامنے جو پہلا تھیلا کھلا تو اس پر سیل بھی نہیں تھی.
قبل ازیں این اے 249 ضمنی انتخابات مین ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران پی پی کے علاوہ سب جماعتوں نے گنتی کا بائیکاٹ کر دیا.اطلاعات کے مطابق این اے 249 میں دوبارہ گنتی شروع ہونے پر معلوم ہوا کہ ووٹوں کے تھیلوں پر سیل پہلے سے ہی کھلی ہوئی تھی۔الیکشن سے پہلے دھاندلی کی گئی پھر الیکشن والے دن اور اس کے بعد بھی دھاندلی کی جارہی ہے
بلاول زرداری نے اہم شخصیت سے استعفیٰ مانگ لیا
کراچی ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے کیا مطالبہ کر دیا؟
این اے 249 انتخابات، شہباز شریف نے دیا ووٹرز کے لئے اہم پیغام
کراچی ضمنی الیکشن، اراکین اسمبلی کو حلقے سے نکال دیا گیا
این اے 249 الیکشن نتائج،ن لیگ نے دوران سماعت ایسا مطالبہ کر دیا کہ پی پی نے سر پکڑ لیا
این اے 249،ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا
انتخابی حلقے میں دوبارہ گنتی کے فیصلے پر بلاول کا بڑا اعلان
حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری
بریکنگ. این اے 249، دوبارہ گنتی میں پی پی کے علاوہ سب جماعتوں کا بائیکاٹ
این اے 249 ،ووٹ گنتی بائیکاٹ کے بعد تحریک انصاف نے کیا درخواست دائر کر دی؟