صحافیوں کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،شرجیل میمن

صحافیوں کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،شرجیل میمن

سندھ حکومت نے میرپور خاص ،سکھرپریس کلب اورسکھر یونین آف جرنلسٹس کو سالانہ گرانٹس کے چیک دے دیئے

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر اورمیرپور خاص پریس کلب کو 5،5 ملین روپے کا چیک دے دیا،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سکھر یونین آف جرنلسٹس کو بھی 5 ملین روپے کا چیک پیش کیا ،سکھر پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کا چیک پی ایف یو جے کے فنانس سیکریٹری اوردیگر نے وصول کیا،اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام پریس کلب میں سہولتوں کی فراہمی کے لیے تعاون کر رہی ہے صحافیوں کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پریس کلب کے علاوہ صحافتی تنظیموں کو بھی بھرپورمعاونت فراہم کر رہے ،چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایات ہیں کہ صحافیوں کے مسائل حل کیے جائیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کے فروغ اور ورکروں کی بہتری کیلئے پالیساں دی ہیں

پی پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے پریس کلب لاڑکانہ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے گرانٹ چیک پیش کیا اس موقع پر صوبائی شرجیل انعام میمن جمیل سومرو ضیاء الحسن لنجار سہیل انور سیال اور اعجاز لغاری بھی موجود ہیں

ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ قوم نے بھاری قیمت کسی این آر او کی وجہ سے نہیں نالائق حکومت کی وجہ سے چکائی ہے عمران خان نے 18 ہزار ارب سے زائد قرضے لیکر 70 فیصد سے زائد اضافہ کیا، خیبر پختونخوا میں احتساب عدالت پر تالا لگایا، پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس میں پاکستان 117 سے 140 نمبر پر آ گیا،عمران خا ن کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں ؟ بی آر ٹی، ایل این جی، ادویات، آٹا، چینی، بلین ٹری، مالم جبہ اور دیگر کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان کے نام نہاد بیانیے سے لوگ تنگ آ چکے ہیں،

Comments are closed.