سندھ حکومت کے تحت درخت لگائیں ماحول کو محفوظ بنائیں کے سلوگن پر گامزن ہیں ،ڈی جی نعیم مغل

0
44

سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی گورنمنٹ آف سندھ SEPAکے ڈی جی نعیم مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دو روزہ تقریبات میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم (قدرتی ماحول کی بحالی)ہے پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے قدرتی ماحول کی بحالی کیلئے بلین ٹری منصوبے سمیت متحد پروگرام ترتیب دیئے جس میں سندھ حکومت نے عملی اقدامات کرتے ہوئے بھر پور اور قابل فخر کردار ادا کر رہی ہے اقوام متحدہ نے حکومت پاکستان کے گرین اینی شیٹو اور ماحول دوست اقدامات کو سرہاتے ہوئے پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی ہے جو تمام پاکستان اور بالخصوص سندھ کی عوام کیلئے باعث اعزاز ہے ڈی جی نعیم مغل نے مزید کہا کہ کالائمنٹ تبدیلی یا موسمیاتی تبدیلیاں اب اتنی واضح ہوچکی ہے کہ ان سے انکار کرنے والوں کے پاس اب سوائے خاموشی کے کوئی چارہ نہیں رہا اگر چہ پاکستان گرین ہائوس گیسس پیدا کرنے والے ممالک میں بہت نیچے کے نمبروں پر موجود ہے لیکن گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق خطرات سے دو چار ممالک میں اس کا8واں نمبر ہے پاکستان جیسی کمزور معیشت کا حامل ملک اپنے متنوع جغرافیہ کے باعث کلائمنٹ چینچ کے مختلف نوعیت کے خطرات سے دو چار ،پہاڑوں میں گلیشئر کا پگھلائو،مسلسل سیلاب بے موسم اور کم وقت میں تیز بارش،سمندر کی سطح میں اضافہ اور سہرائوں میں خشک سالی اب معمول بنتی جارہی ہے ماہرین کے نزدیک ان تمام مسائل کی جڑ کہیں نہ کہیں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے وابستہ ہے اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ نظریہ حقیقی نظر آتا ہے ہر درخت قیمتی ہے اور نقدآور ہے ڈی جی ،SEPA نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تحت درخت لگائیں ماحول کو محفوظ بنائیں کے سلوگن پر گامزن ہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی نے کہا درخت یا جنگلات بظاہر ہمارے لئے ایک عام سے مسائل ہیں لیکن زمین کا تمام تر فطری ماحولیاتی نظام ان ہی کے گرد گھومتا ہے لہذا ضرورت اس امر یکی ہے کہ ہم اپنے ارد گرد درخت اور پودے لگائیں اور فضاء کو آلودہ کرنے کی چیزوں اور کاموں سے اجتناب کریں۔

Leave a reply