سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

0
40

کراچی:  محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق  جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ میں 6 اپریل سے شادی ہال مکمل طور بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی۔ریسٹورنٹ رات 10 بجے تک ٹیک اوے اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم میڈیکل اسٹور ، کلینک ، اسپتال ، پٹرول پمپ اور بیکریز دس بجے کے بعد کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامے کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کی ہفتے میں 2 دن اجازت ہوگی اور 5 اپریل تک فیملی میمبرز کے ساتھ شادی کی تقریب کھلے میدان میں کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم  6 اپریل سے شادی ہالز مکمل طور پر بند کردیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ نئے ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گے۔

Leave a reply