سندھ:11ویں ،12ویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج ایک ہفتہ میں جاری کرنیکی ہدایت

کراچی: سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج جاری نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام بورڈز کو ایک ہفتہ میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو نے محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلہ پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔ اسماعیل راہو کی جانب سے عملدرآمد نہ کروانے والے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی۔

محمد اسماعيل راہو نے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے پر تین بورڈز پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کو احکامات جاری کر دیے گئے۔
وزیر تعلیمی بورڈ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لیے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی اس لیے نتائج میں تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، ذمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں، سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں اور جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Comments are closed.