سندھ کے تین ہسپتال کنٹرول میں‌ لینے پر بلاول وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں نکل آئے

0
24

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے تین ہسپتالوں جے پی ایم سی، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کا کنٹرول حاصل کرنے پرسخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جن ہسپتالوں پر کنٹرول حاصل کیا ہے ان پر سندھ کے عوام کے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ صوبائی خودمختاری پر حملہ ہے جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ عوام نے ٹیکسوں اور خون پسینے کی کمائی دے کر یہ ہسپتال بنائے ہیں ہم محنت اور ٹیکسوں کے پیسوں سے بنائے گئے ان اثاثوں‌کو غصب نہیں‌کرنے دیں‌ گے.

بلاول بھٹو نے کہاکہ حکومت نے ہسپتالوں‌پر کنٹرول کیلئے سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک انتظار کرنا بھی گوارا نہیں کیا. اٹھارویں ترمیم کے تحت ملنے والے مذکورہ ہسپتالوں میں حکومت سندھ نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں. ہم ہر فورم پر وفاقی حکومت کے اس فیصلہ کی مزاحمت کریں گے.

وفاقی حکومت عوامی غیظ و غضب سے قبل سندھ کے تینوں‌ہسپتالوں سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے اور عوامی رائے کا احترام کرے.واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف کھل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں.

Leave a reply