سندھ کے وزیر بلدیات نے زہریلی گیس کے متعلق بتا دیا

0
26

سندھ کے وزیر بلدیات نے زہریلی گیس کے متعلق بتا دیا

باغی ٹی وی :کراچی میں زہریلی گیس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اس مسئلے پر سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کہنا ہےکہ کیماڑی کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کی فائنڈنگ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیماڑی کے واقعے پر جامعہ کراچی کے ماہرین نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق واقعہ سویابین ڈسٹ کی وجہ سے پیش آیا جب کہ پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی کہ کیماڑی میں شہریوں کی موت کا سبب بننے والی ہوا میں آلودگی کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ سے پیدا ہورہی تھی اور یہ اپلوڈنگ اب رکوادی گئی ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم ا ختر نے کہا کہ واقعے پر سندھ حکومت اور وفاق کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اوروفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پرسنجیدگی نہیں دکھائی گئی، مجھے سرکاری سطح پر اطلاع نہیں ملی، ٹی وی کے ذریعے واقعہ کا معلوم ہوا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق سندھ حکومت سے پوچھیں۔

شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کا اخراج وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب گزشتہ شب بھی54 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق54 سے زائد افراد کو حالت غیر ہونے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ضیاء الدین اسپتال کیماڑی منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال منتقل کیے گئے تمام افراد کا تعلق کیماڑی و ملحقہ علاقوں سے ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ زہریلی گیس کا سراغ لگانے میں فی الحال ناکام ہے۔

Leave a reply