سندھ کابینہ میں تبدیلی، شرجیل میمن کو بھی اہم وزارت مل گئی

کلمہ پڑھ کہ کہتا ہوں یہ امریکی سازش نہیں اپنی کارکردگی سے نکلے،شرجیل میمن

سندھ کابینہ میں تبدیلی، شرجیل میمن کو بھی اہم وزارت مل گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کی کابینہ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے

پیپلزپارٹی نے شرجیل انعام میمن کو ایک بار پھر صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان دے دیا، شرجیل میمن پہلے بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں، انہوں نے اب دوبارہ وزارت کا حلف لیا جس کے بعد صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو وزیر اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا صوبائی وزیر سعید غنی سے اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا صوبائی وزیر سعید غنی کے پاس لیبر کا قلمدان رہے گا،

قبل ازیں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیج پر موجود تھے تقریب میں صوبائی وزراء، سعید غنی، ناصر شاہ، سردار شاہ، اعجاز جکھرانی، مشیران، معاونین خصوصی، صوبائی سیکریٹریز شریک ہوئے جبکہ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے کیا گیا ۔چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارکباد دی

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں، شرجیل میمن کا نیب پیشی کے بعد اعلان

Comments are closed.