سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا تشویش کا اظہار۔
سندھ کے علاوہ کسی صوبے میں کاپی یا پیپر آؤٹ، لیٹ کی شکایات نہیں سندھ کے وزیرتعلیم کشمیر الیکشن مہم میں مصروف ہیں.
وزیرتعلیم خدارا کشمیر کے اسکولوں کو سندھ کے اسکولوں کی طرح بنانے کا اعلان نہ کریں۔سندھ کی تعلیم کو سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔
پرچی پر آئے چیئرمین سندھ کے نوجوانوں کو بھی پرچی کی عادت لگانا چاہتے ہیں.سندھ میں تعلیم کا معیار دن بدن ابتر ہوتا جارہا ہے۔
سفارشی اساتذہ، عملہ، بیوروکریسی، وزیر تعلیم کی تباہی کے ذمیدار ہیں۔ویجلنس کمیٹیاں صرف مراعتوں کے مزے لے رہے ہیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں۔وفاقی حکومت سندھ میں فوری تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے۔