صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

0
55

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا۔

باغی ٹی وی : سندھ میں مون سون بارشوں نےتباہی مچا دی، موسلا دھاربارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق ہوگئے خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دادو میں چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

ایک اورواقعے میں نواب شاہ میں مکان کی دیوارگرنےسے 2 بچے دم توڑ گئے شکارپور میں چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوئیں کوٹ ڈیجی میں سیلابی ریلے بہہ کر2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہداد پور اور ٹنڈو آدم اور جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا تو دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے۔شہر کے گلیاں بازار میں بھی پانی بھر گیا بازار تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں موٹرسائیکل اور گاڑیاں خراب ہوگئیں سڑکوں پر بھرے پانی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔

موسلادھار بارش کے بعد ہالہ اور عمرکوٹ شہر تالاب میں بدل گیا۔ سڑکیں، بازار، گلیاں پانی میں ڈوب گئیں سانگھڑ اور مٹیاری کی کہانی بھی مختلف نہیں ہے گھر،گلیاں، سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سندھ کے مختلف شہروں میں فصلیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا-

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335 ملی میٹر بارش ہوئی اس سے پہلے2011 میں 238 ملی میٹر بارش ہوئی تھی شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ جامشورو میں کلاوڈ برسٹ ہوا جس سے علاقے میں تباہی ہوئی ۔
https://twitter.com/sherryrehman/status/1560657712962097152?s=20&t=hsvwsTsK_cDo_24ctDz7YA
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بارشوں کے نقصانات اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ مشینیں لگاکر پانی نکا لا جارہا ہے۔ متاثرین کو خیمے اور کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا بارشوں کے دوران 166 اموات ہوئیں۔9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، مزید 4 اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Leave a reply