کراچی؛ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری

0
44

کراچی؛ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری

کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کراچی کے7 اضلاع کی 11 یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین اور 15 وارڈز کی نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ کا عمل جاری رہی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق 11 یوسیز میں سے 2 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔

ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔ کراچی کے 15 میں سے 7 وارڈ کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق 5 وارڈ پرپیپلزپارٹی، ایک ایک وارڈ پرن لیگ اورجماعت اسلامی کامیاب ہوئی ہے۔

ضلع کیماڑی کے 6 وارڈ میں سے 5پرپیپلز پارٹی اورایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، ضلع ملیرابراہیم حیدری کی وارڈ کی نشست پیپلز پارٹی نے جیتی، اس کے علاوہ ضلع کورنگی ماڈل کالونی کی وارڈ کی نشست پرجماعت اسلامی کا امیدوارکامیاب قرار پایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
یاد رہے کہ اس سے قبل نوشہروفیروز، دادو اور ٹھٹہ میں تین، تین نشستوں جبکہ حیدرآباد میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دس نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ خیال رہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسل کی نشستوں پر امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات پر الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔

Leave a reply