سندھ میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص چل بسا، لواحقین کا ہسپتال کے باہر احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے گھوٹکی میں کتے کے کاٹنے سے زخمی شخص اسپتال میں چل بسا،

جاں بحق شخص کے ورثا نے لاش تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کر دیا،لواحقین نے واقعات کو روکنے میں ناکام ذمہ داران کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا، لواحقین سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہوتی، آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا حکومت کوئی انتظام نہیں کرتی، غریبوں کے بچے آئے روز کتوں کے کاٹنے سے مرتے ہیں لیکن سائیں سرکار کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی

پولیس نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے تا ہم ابھی تک لواحقین نے دھرنا دے رکھا ہے اور کہا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں ہو گا ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے

محکمہ صحت سندھ نے اگست تک ڈاگ بائٹ واقعات کےاعداد وشمارجاری کردیئے ،رواں سال سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد ڈاگ بائٹ کاشکار ہوئے ہیں،قمبرمیں رواں سال 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکارہوئے ،دادو میں 11 ہزار 330 جبکہ نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا

رپورٹ کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ،جناح اسپتال میں متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ،ستمبر تک7ہزار 741 افراد کو جناح اسپتال لایا گیا تھا .

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

شہریوں کا کہنا ہے کہ آوراہ کتے گلیوں میں پھر رہے ہوتے ہیں آج ہونے والے واقعہ کے بعد بچوں کو گھروں سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا، سندھ حکومت کو چاہئے کہ کراچی میں کچرے سے پہلے ان کتوں کے خلاف آپریشن کرے تا کہ شہری سکون کا سانس لے سکیں.

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی

Shares: