سندھ میں مزید صوبے کی کوئی گنجائش نہیں،سوچ احمقانہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

0
126

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز ادارہ ملک کیلئے باعث فخر ہے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز ہمارے ملک کا قدیم علمی ادارہ ہے،عالمی تحقیق پر مبنی اس ادارے سے دیگر مستفید ہوکر انکے نقش قدم پر چل رہے ہیں، پاکستان ہاریزن 1948 سے بغیر کسی وقفے کے شائع ہو رہا ہے جو قابل تعریف ہے، بدلتے ہوئے عالمی نظام کو ایک نیا توازن تلاش کرنے میں وقت لگے گاتمام مسائل اور چیلنجز کیلئے ایک مربوط حکمت عملی وقت کی ضرورت ہے، ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سی پیک سے ہمارے ملک کو وسیع اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت خطے کے تمام اسٹیک ہولڈرلز کیلئے ایک چیلنج ہے، پاکستان کو نہ صرف سرحدی سلامتی بلکہ غذائی تحفظ کے اپنے ہی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور عالمی سطح پر ایک فعال اور ترقی پسند قوت کا حامل ہے، پاکستان نے ہمیشہ اتفاق رائے پیدا کرنے اور ان تنظیموں میں مثبت کردار ادا کیا ، عالمی ماہرین اب موسمیاتی تبدیلی اور قومی سلامتی کے ہم آہنگی کا مطالعہ کر رہے ہیں، سیلاب سے بے گھر افراد کو بحال کرنا میری حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، حکومت کئی شعبوں میں ترقی پسند قانون سازی کرنے میں ایک سرکردہ رہی ہے،ہم نے خواتین، اقلیتوں، پسماندہ اور بچوں کو قانونی تحفظ دیا ہے سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ 2013 قانون نافذ کیا ،

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ معاشی بحران باعث تشویش ہے ،ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،معاشی اورسیاسی استحکام لازم و ملزوم ہے منفی سیاسی بیان بازیوں سے گریز کرنا چاہیے سب نے ساتھ مل کر ملک میں استحکام لانا ہے،توڑ تاڑ کی باتیں کر نے والوں کو اللہ ہدایت دے اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا کوئی طیارہ استعمال نہیں ہوا،اعظم سواتی کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں،سیلاب متاثرین بے گھر ہیں ،موسم سرد ہے ،اقدامات میں تیزی لانی ہے،گیس کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے،وفاقی حکومت سے بات کروں گا،گیس نہ ہونے سے انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،جو مثبت کام ہورہا ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،اگر ہم کام کریں گے تو کسی نہ کسی کو اس سے تکلیف ہوگی وہ تنقید کریں گے توڑ تاڑ کے بجائے ساتھ ملنے ملانے کی بات کریں ،اگر اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں تو ہم تیار ہیں،اگر اسمبلیاں نہ توڑنے کی بات کریں تو اچھا ہے ،ہم پھر بھی انتخابات کے لیے تیار ہیں ،وزیر اعلیٰ کے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیار ہے،بنا کسی وجہ اور کسی کے کہنے پر اسمبلی کو توڑا نہیں جاتا،ایسا نہیں کہ نیند سے اٹھ گئے اور اسمبلی توڑ دی سندھ میں مزید صوبے کی کوئی گنجائش نہیں ہے،جو سندھ میں مزید صوبے کی بات کر رہا ہے اس کی سوچ احمقانہ ہے

Leave a reply