سندھی مسلم سوسائٹی میں ریڈ لائن پیپلزبس کو حادثہ

سندھی مسلم سوسائٹی میں ریڈ لائن پیپلزبس کو حادثہ

شہر قائد کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں ریڈ لائن پیپلزبس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جبکہ شارع فیصل پر سندھی مسلم سوسائٹی کٹ کے قریب ریڈ لائن پیپلز بس واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور ونڈ اسکرین بھی چکنا چور ہوگیا۔

معجزانہ طور پر بس میں سوار مسافر محفوظ رہے جبکہ حادثے کے باعث وقتی طور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے بس کو شارع فیصل سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرا دیا۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
واضح رہے کہ چند روز قبل گرین بس سروس کو بھی ناگن چورنگی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا، جس میں گاڑی حفاظتی دیوار توڑ کر پُل کے پلر سے ٹکرائی تھی۔ واقعے میں مسافر خواتین معمولی زخمی ہوئیں جبکہ بس کا اگلا حصہ متاثر ہوا تھا۔

Comments are closed.