سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے. آصف علی زرداری کی ہدایت

0
42

سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے. آصف علی زرداری کی ہدایت

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ آصف زرداری اور امتیاز شیخ کی ملاقات میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ سے غربت ، بیروزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بناٸیں گے، کوشش کریں کہ سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، تاکہ عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات مل سکے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئیاں کر دی ہیں۔

جنگ اخبار کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔ عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے اور کوئی آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطی پر غلطی کرتے رہیں گے اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہو سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
منظور وسان نے کہا کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگوں کو جیل یا بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہو جائیں۔پنجاب میں الیکشن ہو رہے ہیں تو خیبر پختون خوا میں کیوں نہیں ہو رہے؟

Leave a reply