سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کا آپریشن ریسکیو جاری

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے،

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کےلیے3ہزارٹینٹ،4ہزارترپال پی ڈی ایم کو فراہم کردیئے،فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کے اخراج کےلیے مصروف عمل ہے،متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے،متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور ضروری اشیاکی فراہمی جاری ہے،

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کےلیے 32میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کےلیے 56ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں

کمشنر کراچی سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صورتحال تشویشناک ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کاکوئی نظام نہیں ،کراچی میں بارش کے بعد صورتحال آج بہتر ہے ،بارش میں وقفہ ہو ا تو ہمیں مزید امدادی کاموں کا موقع فراہم ہوگا،کراچی میں مختلف اداروں کی معاونت سے متاثرین کو کھانا فراہم کیاجارہا ہے،

کراچی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے باعث نظام زندگی مکمل طورپردرہم برہم ہوگیا۔ شہرمیں متعدد سڑکیں اورشاہراہیں ایک بار پھر تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ شہری مدد کے لیے 1101 ہیلپ لائن یا 9001111-0347 پر بذریعہ واٹس ایپ رابطہ کریں۔ سندھ رینجرزکی جانب سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ رینجرز متاثرہ علاقوں میں خوراک کی فراہمی کے لیے این جی اوز کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق ایدھی کنٹرول روم کی ہیلپ لائن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہوگئی ہے لیکن ایدھی کی کشتیاں اب بھی خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں تاہم بارش کے پانی کی وجہ سے ایدھی کنٹرول روم میں پانی بھر گیا۔

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

کراچی میں بارش سے نقصان پر وزیراعظم کا تشویش کا اظہار، گورنر سندھ کو دیا بڑا حکم

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی میں بارش کے باعث مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شدید بارشوں کے باعث کئی لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہیں، آرمی فلڈ ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید بارشوں کے باعث سندھ کے کئی علاقے زیر آب آئے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کراچی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نیو کراچی میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے 36 سے زائد مقامات پر بارش کا پانی نکالنے کا کام جاری ہے، کراچی میں 10 ہزار سے زائد افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس کے پاس ایم 9 پر حفاظتی بند قائم کردئیے گئے ہیں، انجینئرز کے ملیر، سعدی ٹاؤن، گرڈ اسٹیشن پر تین ڈی واٹرنگ پلانٹ کام کررہے ہیں۔

 

کراچی،بارش کا پانی سرکاری عمارتوں میں داخل،الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری

Leave a reply