سندھ حکومت نے بھی صفائی مہم شروع کرنےکااعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر سےصفائی مہم شروع ہوگی،کوشش ہوگی ایک ماہ میں شہرصاف نظرآئے،کچھ عارضی کچراکنڈیاں بنائی جائیں گی،پورے سندھ میں بھی صفائی مہم شروع کریں گے،
ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرکےلینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائیگا،کراچی میں کچرے کا مسئلہ میڈیامیں نظرآرہا ہے،
وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،جو محرم الحرام میں روک دیا گیا
بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے
وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .
فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .
سعید غنی نے کراچی میں شہلا رضا اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی ،کلین کراچی مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا،وفاق نے ایک کمیٹی بنائی جس کے سربراہ گورنرسندھ تھے،پی ٹی آئی کے پاس کراچی کی 14 نشستیں ہیں،وفاق کراچی کے لیے کتنا سنجیدہ ہے،سمجھ سے بالاترہے،کراچی کیلیےبنائی گئی کمیٹی پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی،
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی صفائی مہم کہاں ہے اور صفائی کرنے والے کہاں گئے؟ تحریک انصاف نے کراچی میں300 آر او پلانٹ لگانے کا اعلان کیاتھا،کراچی کے لیے وفاق نے کمیٹی بنائی اور سربراہ گورنرکو بنایا ،حالیہ دنوں میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی جس کے لیےچندہ اکٹھا کیا گیا،وزیراعظم نے کراچی کے لیے 162 ارب روپے کا اعلان کیا تھا،پی ٹی آئی حکومت نے جنوری میں چمکتا دمکتا کراچی مہم بھی شروع کی تھی،وفاقی حکومت کمیٹیوں کا ڈرامہ بندکرے،وفاق 162ارب روپےکےپروجیکٹس شروع کرے،
کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا
کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کے لیے ایک اورکمیٹی بنادی ہے ،فروغ نسیم توکہتےہیں کمیٹی کچرے،پانی ودیگرمسائل بھی حل کرےگی، وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی، وزیراعظم کوکلین کراچی کی حقیقت کاپتہ چلےتوعلی زیدی کوبرطرف کردیں،
وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے
کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون