پاکستان میں لگائی جانے والی کوونا ویکسین حکومتی ترجمانوں کے ہاں بھی مشکوک ہوگئی ، عوام کیا کریں
باغی ٹی وی : وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سینو فارم ویکسین ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے محفوظ نہیں ہے . لیکن نیشنل ہیلٹھ سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سجاد شاہ کہتے ہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لگوا لینا چاہیے.
اس سلسلے میں پاکستان کے عوام عجیب کش مکش کا شکار ہیں کہ کس کی مانی جائے اور کسی کی نہ مانیں. کیا حکومت کے اپنے لوگ ہی کسی ایک مسئلے پر ایک پیج پر نہیں ہو سکتے .
صحت جیسے حساس مسئلے پر بھی اگر پاکستان کے عوام کو اس طرح کے شکوک و شبہات میں رکھا جائے گا تو دیگر مسائل کیا خاک حل کرنے ہیں.
SAPM on Health Dr Faisal Sultan says Sinopharm Vaccine is not safe for 60+! But Ministry of NHS spokesman Sajid Shah says it’s good to go! WTF! Cant they get ANYTHING right???
— Najam Sethi (@najamsethi) February 5, 2021
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سے لدا ایک فوجی طیارہ آج بروز پیر پاکستان پہنچا تھا ۔ اس میں چینی ادویات ساز کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے نصف ملین ڈوزز موجود ہیں جو چین نے پاکستان کو عطیہ کیے ہیں۔
پاکستان کے دیرینہ دوست اور اتحادی ملک چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ہاں تیار ہونے والی ویکسین کا پہلا ‘بیچ‘ پاکستان کو عطیہ کیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کے اُس نے آسٹرا زینیکا نامی کمپنی کی 17 ملین ڈوزز کی ڈیل کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔