پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،پاکستان امن کا گہوارہ ہے ،سنگاکارا

0
24

لاہور:پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کاحصہ بنناباعث خوشی ہے،پاکستان میں امن بھی اورمحبت ملی ہے ،سنگاکارا،اطلاعات کے مطابق سری لنکاکےسابق کھلاڑی اورایم سی سی کےکپتان سنگاکارا کاکہناہےکہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی اورسری لنکن ٹیم کاآنابھی خوش آئندہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکپتان کمارسنگاکارا کاکہناتھاکہ دس سال بعد پاکستان آکربہت خوشی ہےاور پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا حصہ بننا میرےلئےباعث خوشی ہے۔ سنگاکارا کہناتھاکہ پاکستان میں ایک طویل عرصہ کرکٹ نہیں ہوئی ایم سی سی کے تمام کھلاڑی پاکستان آکرخوش ہیں ۔

پریس کانفرنس کے دوران ماضی کے حوالے سے شئیر کرتے ہوئے سنگاکاراکاکہناتھاکہ پہلی مرتبہ 2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا، اس دورے کی یادیں اب تک تازہ ہیں۔ اس وقت وقاریونس،وسیم اکرم، انضمام الحق جیسے کئی نامور کھلاڑی اس وقت پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ایم سی سی کےکپتان کامزید کہناتھا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ کاجوش وجذبہ رکھتی ہے امید ہے کہ اچھی اوردلچسپ کرکٹ ہوگی۔

واضح رہےکہ مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) 48 سال بعد سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ری لنکن کپتان کی قیادت میں ایم سی سی کی ٹیم 14 فروری کو لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ 17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

Leave a reply