باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین میں الیکشن ہے، قوم پر اعتماد کیا جائے اور قوم کو ہی موقع دیا جائے،بجائے اسکے کے پورا نظام لپیٹ دیا جائے اچھا ہے الیکشن کی طرف جائیں کیونکہ الیکشن کے بغیر کوئی حل نہیں ہے
پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ فرض کریں مزکرات کامیاب ہوں یا ناکام ہوں، دونوں صورتوں میں عمران خان کا کچھ بگڑتا ہے نہ شہباز شریف کا ،نہ مولانا فضل الرحمان کا ، نہ کسی اور سیاستدان کا ، نقصان غریب قوم کا ہے، عوام سینڈوچ بن چکے، مسائل کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں، دونوں صورتوں میں نقصان عوام کا ہے،میں سوچتا ہوں قوم کو بچایا جائے،اسلئے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب ہم پی ٹی آئی چیئرمین اور شہباز شریف کے پاس گئے تھے تو میں نے عرض کیا تھا کہ اب میں تو ہوں ساٹھ سال کا، دس سال اگر مارشل لاء لگ گیا، 83 سال کی عمر میں پھر آپکو الیکشن نصیب ہو گا، قومی اسمبلی کے ممبران، صوبائی اسمبلی کے ممبران پھر کیا تیاری کریں گے، الیکشن کے لئے تاریخ پر بات کی جائے یا پھر حالات سامنے ہیں، پھر تاریخ میں لکھا جائے گا کہ شہباز شریف وزیراعظم تھے اور انکی وجہ سے مارشل لاء آیا، عمران خان کا نام بھی تاریخ میں ہٹ دھرمی کی وجہ سے لکھا جائے گا، الیکشن قوم کی ضرورت ہے، ہماری کوشش، سپریم کورٹ کی کوشش کے نتیجے میں اب یہ بیٹھے ہیں
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایکسٹیشن کے تجربات بہت ہو گئے،مریم کا بیان اپنی جگہ پر،شہبازشریف چاہتے ہیں کہ ملک بچے، جمہوریت بچے، سیاست بچے، انکی عزت بچے، ریڈ لائن کو دونوں چھوڑ کر درمیان کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، موقف میں نرمی لانی ہو گی، نہیں لائیں گے تو پھر کیا ہو گا، کچھ نہیں کہا جا سکتا،ایک ایسا نقشہ بنے گا جس طرح کشمیر میں ایک تجربہ ہوا، وہاں پی ٹی آئی ، پی پی، ن لیگ سب کے سب جمع ہو گئے، ایک اچھےکلاس روم میں اچھے استاد کے سامنے بیٹھ گئے، پاکستان اور قوم کی کامیابی اسی میں ہے کہ قوم کو اختیار دیا جائے، اسلام آباد کی گلیوں کوچوں میں بہت باتیں چل رہی ہیں، میں یہ کہتا ہوں کہ آئین میں الیکشن ہے، قوم پر اعتماد کیا جائے اور قوم کو ہی موقع دیا جائے،بجائے اسکے کے پورا نظام لپیٹ دیا جائے اچھا ہے الیکشن کی طرف جائیں کیونکہ الیکشن کے بغیر کوئی حل نہیں ہے
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں