صرف 15فیصدفارمیسیز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ خدمات سرانجام د ے رہے
فیصد سے زائد میڈیکل اسٹور، فارمیسیز بغیر مستند فارماسسٹس چلانے کا انکشاف انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک کے سی ای او ڈاکٹر سیّد ظفر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 75فیصد سے زائد میڈیکل اسٹور اور فارمیسیز تربیت یافتہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں جبکہ صرف 15فیصدفارمیسیز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ خدمات سرانجام د ے رہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک اور فارم ایوو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حامد الرحمان کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں صدر انڈس اسپتال اینڈ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری خان، سی ای او اور ڈین انڈس یونورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر سیدظفر زیدی، چیئرمین پریمیئر گروپ ابراہم قاسم، فارمیو کے سی ای او ہارون قاسم، ڈپٹی سی ای او سید جمشید احمد، انڈس کے چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر عبدالکریم پراچہ، چیئرمین ریسورس جنریشن اینڈ پارٹنرشپ کمیٹی، بورڈ آف ڈائریکٹر ، سلیم تابانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیّد مشہود رضوی شامل تھے۔
ایم او یو کے مطابق مقامی فارماسیوٹیکل کمپنی فارمیوو، انڈس ہسپتال کورنگی کیمپس میں بننے والی نئی عمارت میں ابن سینا کالج آف فارمیسی، انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی تعمیر کے لیے مالی اور تکنیکی وسائل فراہم کرے گی۔ سماء کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ظفر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 75فیصد سے زائد فارمیسیز تربیت یافتہ کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے بغیر چلائی جا رہی ہیں جبکہ صرف 15فیصدفارمیسیز میں کوالیفائیڈ فارماسسٹ خدمات سرانجام د ے رہیں ہیں۔
صدر انڈس ہیلتھ نیٹ ورک ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ جب وہ اسپتال شروع کر رہے تھے تو سوچا تھا میڈیکل کالج نہیں بنائیں گے، ہمارے بہترین ڈاکٹر میڈیکل کالجز سے پڑھ کر باہر چلے جاتے ہیں، پھر ہم نے اپنے مشن کو ریوائز کیا کہ اچھی ہیومن ریسورس ملنا مشکل کام ہے۔ اس ادارے کو چلانے کے لیے ایسے لوگ درکار تھے جن کے دل میں درد ہو، پاکستانی پاکستان یا پاکستان کے باہر جتنا چیئرٹی کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا، مجھ سے کسی نے پوچھا ڈالر مہنگا ہونے سے انڈس کتنا متاثر ہوا ، میں نے انہیں جواب دیا اللہ کے ہاں کرائسز نہیں ہے۔ فارمیوو کی سخاوت واضح طور پر اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالباری کا مزید کہنا تھا کہ انڈس اسپتال کو فارمیوو کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے اور ہمارا وژن ہے کہ ہم ایک ایسا معیار تعلیم فراہم کریں جو نہ صرف معیاری ڈاکٹرز بنائیں بلکہ ضرورت مند کیلیے خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہوں۔ جبکہ چیئرمین پریمیئر گروپ ابراہیم قاسم نے انڈس اسپتال اور انڈس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو پاکستان میں عالمی معیار کی صحت کی تعلیم کو فروغ دینے میں سراہا۔ وہ انڈس اسپتال جیسے اداروں کی حمایت کرتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جو بزنس گروپ عطا کیا ہے ہماری کوشش ہے اس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کریں ،اللہ کی راہ میں بھی تعلیم پر خرچ کرنے کی بڑی اہمیت ہے، ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ امانت ہے، ہم اُس کے چوکیدار ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا نام ابن سینا اس لیے ہے کہ اپنے مسلم ہیروز کو یاد کیا جائے، ڈاکٹر عبدالباری اور ان کی ٹیم نے انڈس کی صورت جو پودا لگایا وہ تناور درخت بن چکا ہے، انڈس بہت اچھا کام کر رہا ہے، مکمل کیش لیس اور پیپر لیس ہے جہاں بغیر سفارش مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر دوا لکھ دے اور مریض کو درست دوا نہ ملے تو پھر فارمیسی کا مقصد پورا نہیں ہوتا، ہمارا مقصد سختی سے اخلاقی مارکیٹنگ کی جائے، فارمیو اسٹرکلی ایتھکلی مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابن سینا کالج آف فارمیسی میں اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم دی جائے گی، داخلے کے لیے سختی سے میرٹ پر عمل کریں گے، میری گزارش بھی ہے اگر کسی کو سفارش پر داخلہ نہ دیں، جو اسٹوڈنٹس اس کالج سے نکلیں وہ اچھے مسلمان اور اچھے خدمت گزار ہوں۔